25 کلوواٹ تک سولر سسٹم کی منظوری کا اختیار ڈسکوز کو منتقل، نیپرا کا نیا نوٹیفکیشن جاری

0
322

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 25 کلوواٹ تک کے سولر صارفین کے لیے منظوری کا اختیار بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو منتقل کر دیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق اب 25 کلوواٹ تک کے سولر سسٹمز کی تنصیب کے لیے صارفین کو نیپرا سے براہِ راست اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنی (ڈسکو) صارف کی درخواست کا جائزہ لے کر براہِ راست منظوری جاری کرے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد منظوری کے عمل کو تیز، آسان اور صارف دوست بنانا ہے تاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے سولر صارفین کو غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا