معروف اسٹیج اداکار اور کامیڈین آصف اقبال انتقال کر گئے

0
290

لاہور: معروف اداکار، اسٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین آصف اقبال انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ آصف اقبال بٹ کی عمر 60 سال تھی اور ان کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عشا نشتر بلاک میں ادا کی جائے گی۔

آصف اقبال طویل عرصے سے تھیٹر کے شعبے سے وابستہ تھے اور اپنی منفرد اندازِ اداکاری، برجستگی اور مزاحیہ کرداروں کے باعث شائقین میں خاصی مقبولیت رکھتے تھے۔ انہوں نے اسٹیج پر مختلف کردار نبھائے اور اپنی مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کیا۔

آصف اقبال کے انتقال کی خبر سامنے آنے پر شوبز اور تھیٹر سے وابستہ حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی، جبکہ مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے بھی ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے معروف اسٹیج اداکار آصف اقبال کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا