(اسلام آباد)طلوع نیوز(پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں خالی آسامیوں پر پروفیسر ڈاکٹر اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز ڈاکٹرز کی عدم تقرری سے متعلق معاملہ قومی اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔
جمعرات کو عالیہ کامران، محمد انور، جام عبدالکریم بجار اور طاہرہ اورنگزیب کے توجہ مبذول نوٹس پر پارلیمانی سیکرٹری شازیہ ثوبیہ نے ایوان کو بتایا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کی واپسی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، اس ایکٹ کی واپسی کے بعد پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پمز ہسپتال کی خالی آسامیوں پر بھرتی شروع کی جائے گی۔ ڈپٹی سپیکر نے اس ضمن میں معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔