
سکیورٹی تھریٹس کے بارے میں معلوم ہونے اور 3 نومبر کو ہونے والے قاتلانہ حملے کے باوجود عمران خان سے قانونی طور پر لی گئی سکیورٹی واپس لے لی گئی، اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ہوں گے۔
پی ٹی آئی رہنما اور نامور گلوکار سلمان احمد نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ فاشست پولیس نے ابھی کنفرم کیا ہے کہ ظالم رانا (وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ) کی ہدایات پر سابق وزیراعظم عمران خان سے ذاتی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔
عمران خان کی سکیورٹی کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ بنی گالہ سابق وزیراعظم کی نجی رہائش گاہ ہے، سابق وزیراعظم کئی ماہ سے اسلام آباد میں مقیم نہیں ہیں، ان کی غیر موجودگی میں اسلام آباد پولیس یا دیگر صوبوں کی پولیس نہیں لگائی جا سکتی۔





