0
153

میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حبا چوہدری نے کہا کہ فواد پر تشدد کا علم نہیں، ان کے منہ پر کپڑا اور ہتھکڑیاں لگا کر نہیں لانا چاہیے، فواد چوہدری کیا دہشتگرد ہے کہ اس طرح پیش کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا میرے خاوند کو مزید ریمانڈ پر بھیجا گیا تو ہم احتجاج کریں گے، فواد کو جیل بھیجا گیا تو ملک گیر احتجاج ہوگا۔
پولیس فواد چوہدری کو ہتھکڑی لگاکر اور ان کے اوپر چادر ڈال کر عدالت لائی جس پر حبا چوہدری نے اہلکاروں سے تکرار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خاوند کے اوپر چادر نہ ڈالی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا