مذاکراتی اجلاس کے بعد اسمبلیاں توڑنے کا آخری موقع ہے: اسد عمر

0
168

اسلام آباد(طلوع نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے رہنما اسد عمرنے کہا ہے کہ مذاکراتی اجلاس کے بعد اسمبلیاں توڑنے کا آخری موقع ہے۔

عمران خان نے موقع دیا ہے کہ ایک ساتھ پورے ملک میں انتخابات کروالیں۔انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حکومت کا ڈر ختم نہیں ہوتا، تحریک انصاف کا جذبہ ختم نہیں ہوتا،

ریلی کے اعلان پر کنٹینرز لگ گئے، ورکرز کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئین توڑنے پر آگئی ہے اور آئین ٹوٹ چکا ہے، آئین کے نہ ہونے سے تمام قانون اور جمہوریت ختم ہے، سپریم کورٹ نے تحمل کا مظاہرہ کیا،

بار بار موقع دیا، سپریم کورٹ، لاہورہائیکورٹ کے فیصلے بار بار آچکے ہیں، عدالتوں کے خلاف تقریریں کی جارہی ہیں۔اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ایک ساتھ پورے ملک میں انتخابات ہوں، مذاکراتی اجلاس کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کا آخری موقع ہے، 12 ماہ میں حکومت نے غلطیوں پر غلطیاں کی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا