فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 16مئی تک ملتوی

0
159

اسلام آباد(طلوع نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستا ن میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کیخلاف ادارے کی توہین سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،

تاہم فواد چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے ،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت سولہ مئی تک ملتوی کر دی۔تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کیخلاف توہین کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی

۔فواد چوہدری کے معاون وکیل مرزا آصف عباس نے مؤقف اپنایا کہ توہین الیکشن کمیشن کے کچھ مقدمات اٹھارہ مئی تک ملتوی ہوئے ہیں۔ممبرکے پی نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے وکالت نامہ جمع کرایا ہے؟

جس پر مرزا آصف نے جواب دیا کہ فواد چوہدری کا پراکسی وکیل ہوں،ابھی وکالت نامہ جمع نہیں کرایا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انور منصور بھی گزشتہ سماعت پر بطور پراکسی وکیل پیش ہوئے تھے۔ آج چوتھی سماعت ہے، جنوری سے مئی آ گیا،

کیا مقدمہ ایسے ہی چلتا رہے گا؟ توہین الیکشن کمیشن کے دیگرمقدمات مختلف ہیں۔چیف الیکشن کمشنرنے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پرہر صورت جواب جمع کرائیں۔فواد چوہدری کو بتا دیں کہ سولہ مئی کو فرد جرم عائد ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا