جی میل میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ

0
250

گوگل کی مقبول ای میل سروس جی میل میں میٹریل 3 ایکسپریسیو ڈیزائن اور ایک نیا فیچر شامل کر دیا گیا ہے۔

9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق، میٹریل 3 ڈیزائن کو پہلی بار جون میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب اسے مزید بہتر بنا کر جی میل کے سرچ بار کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ اس اپڈیٹ کے بعد ہیمبرگر بٹن اور پروفائل سوئچر کو براؤزر سے باہر کر دیا گیا ہے تاکہ صارفین کو سرچ ویو کا زیادہ بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

فی الحال یہ ری ڈیزائن تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں، تاہم جلد ہی سب کو فراہم کر دیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی جی میل میں ایک نیا فیچر “مارک ایز ریڈ” بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس فیچر کی آزمائش جون سے جاری تھی اور اب اسے اینڈرائیڈ ایپ کے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

نئے فیچر کے تحت جی میل میں ڈیلیٹ اور ریپلائی بٹنوں کے درمیان ایک نیا بٹن شامل ہوگا۔ صارفین اگر کسی ای میل کو پڑھنا نہیں چاہتے اور نہ ہی ڈیلیٹ کرنا چاہتے تو اس بٹن پر کلک کرکے اسے “ریڈ” کے طور پر مارک کر سکیں گے۔

گوگل کے مطابق اس فیچر کا مقصد صارفین کو ای میل مینجمنٹ میں زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا