پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور افغانستان و متحدہ عرب امارات کے خلاف سہ فریقی سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں بابر اعظم اور محمد رضوان شامل نہیں ہیں۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے مطابق بابر کو اسپن کے خلاف کھیل اور اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے کے لیے وقت دیا گیا ہے، جبکہ موجودہ کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔
اسکواڈ کی قیادت آل راؤنڈر سلمان آغا کریں گے، جبکہ محمد وسیم اور سلمان مرزا کی واپسی ہوئی ہے۔ اوپنر فخر زمان بھی انجری سے صحت یاب ہوکر واپس آگئے ہیں۔
سہ فریقی سیریز 29 اگست اور ایشیا کپ 9 ستمبر سے یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔
اسکواڈ: سلمان آغا (کپتان)، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، سلمان مرزا، محمد حارث، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، حسن علی، حسین طلعت، سفیان مقیم، ابرار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، محمد وسیم۔






