بونیر،خوشیوں کا دن غم میں بدل گیا، سیلاب میں ایک ہی خاندان کے21 افراد ہلاک

0
131

بونیر کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے قادر نگر میں سیلابی ریلے کے باعث 84 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں ایک ہی خاندان کے 21 افراد بھی شامل ہیں۔ شادی کی تیاریاں کرنے والا ایک خاندان اپنی خوشیاں بھی سیلاب کے ہاتھوں کھو بیٹھا، جبکہ کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ مزید کلاؤڈ برسٹ کے امکانات موجود ہیں، جس کے پیش نظر عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ بارشوں، بادل پھٹنے اور سیلابی ریلوں کے باعث خیبر پختونخوا میں اب تک 328 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر ہے جہاں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، 200 سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہیں۔ کئی مکانات تباہ ہو گئے جبکہ مال مویشی بھی سیلاب کی نذر ہوئے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اضافی امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان، وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی امدادی سامان کی تقسیم اور متاثرہ علاقوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

پاک فوج سمیت دیگر ادارے اور غیر سرکاری تنظیمیں ریلیف کے کاموں میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور ادارے سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا