فیصل قریشی کے شوبز تعلقات کی وجہ سے گھر میں بہت اختلافات ہوئے،ثنا قریشی

0
279

سینئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا قریشی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ شادی سے قبل فیصل کے شوبز سے تعلق کی وجہ سے ان کے گھر میں تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔ دونوں اداکار جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئے تھے، جہاں انہوں نے اپنی شادی اور ازدواجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔

فیصل قریشی کے مطابق، ان کی اور ثنا کی پہلی ملاقات ایک شادی کے موقع پر ہوئی، اور شادی کی خواہش ظاہر کرنے کے بعد ثنا نے کہا کہ وہ اپنے والد سے بات کریں۔ فیصل نے بتایا کہ سسرال کے پہلے ملاقات میں ہی انہوں نے یہ یقین دلایا کہ ان کا رشتہ سنجیدگی پر مبنی ہوگا اور وقتی تعلق نہیں۔ یوں ایک ہفتے کے اندر دونوں کی شادی ہوگئی۔

ثنا قریشی نے بتایا کہ جب خاندان کو فیصل کے شوبز سے تعلق کا علم ہوا تو گھر میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے۔ فیصل قریشی نے اس موقع پر کہا کہ ماضی میں انہیں شوبز کی وجہ سے کئی مرتبہ گھر کرائے پر دینے سے انکار کیا جا چکا ہے۔

میزبان تابش ہاشمی نے بھی اپنا تجربہ شیئر کیا اور بتایا کہ شوبز سے تعلق رکھنے کی وجہ سے انہیں اور ان کی اہلیہ کو کرائے پر مکان حاصل کرنے میں مشکلات پیش آئیں۔

فیصل قریشی نے 2010 میں ثنا سے شادی کی، جن سے ان کے دو بچے ہیں: بیٹی آیت اور بیٹا فرمان۔ فیصل کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی اور اس سے پیدا ہونے والی بیٹی ہانش قریشی بھی شوبز میں سرگرم ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا