الیکشن کے التوا کا کوئی جواز قبول نہیں کیا جاسکتا،عارف علوی

0
140

اسلام آباد(روزنامہ طلوع)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آئین سے کسی صورت انحراف نہیں ہونا چاہیے۔ الیکشن تو بہرحال ہونے ہی ہیں، نہ ہونے کا کوئی جواز ہی نہیں ہے۔ عوام خود سڑکوں پر نہیں آتی ہے بلکہ سیاست دان انہیں متحرک کرتے ہیں۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے پاس الیکشن کے لیے پیسے نہیں لیکن ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،الیکشن کے التوا کے حوالے سے کوئی جواز قبول نہیں کیا جاسکتا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا