حکومتی حلقوں کے بیانات سے مذاکرات کیلئے مزید نشست بے معنی ہے، شاہ محمود قریشی

0
158

لاہور(روزنامہ طلوع)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پہلے ہی کہا تھا مذاکرات کو تاخیری حربے کے طورپر استعمال نہ کیا جائے، حکومت کی جو سوچ کل دیکھی اگر وہی رہتی ہے تو مذاکرات کی مزید نشستیں بے معنی دکھائی دیتی ہیں۔

ایک بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جوکچھ کہنا تھا اور جو میزپر رکھنا تو وہ ہم نے مذاکرات میں رکھ دیا، حکومتی حلقوں نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی، مذاکرات سے پہلے خواجہ آصف، جاویدلطیف کی گفتگو دیکھ لیں، مولانا فضل الرحمان کا رویہ دیکھ لیں، حکومتی نمائندوں کے رویوں اور گفتگو کے باوجود ہم نے کوشش کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف ہمارے گھروں پر حملے کیے گئے،گھروں پر حملوں کے باوجود مذاکرات جاری رکھے تاکہ قوم کواس ہیجانی صورت حال سے نکالیں، مئی کے انتخابات کیلیے ہم تیارہیں، ہم نے لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومتی نقطہ نظرکو سمجھنے کی کوشش کی، آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے جو قانونی رکاوٹیں ہیں اس کا حل بھی پیش کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا