پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی گرفتاری کے وارنٹ جاری

0
148

پشاور(طلوع نیوز) مالاکنڈ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے۔مراد سعید کے خلاف دفعہ 204 ضابطہ فوجداری کا وارنٹ جاری کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما پر دفعہ 124 اے، 153، 500، 504 اور 506 کے تحت 28 اپریل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔وارنٹ میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔قبل ازیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کچھ دن پہلے میں نے لاہور ہائی کورٹ کو صاف کہا ہے کہ مجھے دو بار قتل کرنے کی کوشش کی ہے، جس کو ہم ڈرٹی ہیری کہتے ہیں۔

اب مراد سعید کو بھی یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ دہشت گرد ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر مراد سعید کو کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا ۔ میں سب کو کال دے رہا ہوں کہ آپ سب نے پرسوں ہفتے کے روز اپنے گھروں سے مغرب کے وقت نکلنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا