چودھری شجاعت ہی ق لیگ کے صدر، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

0
140

اسلام آباد(طلوع نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ دیا ہے کہ چودھری شجاعت حسین ہی ق لیگ کے صدر ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا،

جس کے مطابق چودھری شجاعت حسین ہی ق لیگ کے صدر ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چودھری وجاہت کی درخواست خارج کر دی ہے اور اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ چودھری شجاعت ہی ق لیگ کے صدر ہوں گے،

حکم امتناع کےدوران آئینی ترمیم خلاف قانون ہے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں ق لیگ کے آئین میں ترمیم کی چودھری وجاہت کی درخواست کالعدم قرار دے دی گئی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ 22 مارچ کو محفوظ کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا