انڈونیشیا: جاوا میں کمیونٹی ہال گرنے سے 3 ہلاک، 84 زخمی

0
144

جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا کے ضلع بوگور میں ایک کمیونٹی ہال کی عمارت گرنے سے کم از کم 3 افراد جاں بحق اور 84 زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ میلاد النبیؐ کی تقریب کے دوران پیش آیا، جب تقریباً 100 افراد، زیادہ تر خواتین، قرآن خوانی کے لیے جمع تھے۔

مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے افسر محمد آدم حمدانی کے مطابق عمارت زیادہ رش کے دباؤ کو برداشت نہ کر سکی اور اچانک منہدم ہو گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور زیادہ تر کو معمولی چوٹیں آئیں۔

تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، اور حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا