بروقت انصاف کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ

0
167

پشاور: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو فوری انصاف فراہم نہیں ہو رہا، اس مقصد کے لیے ڈسٹرکٹ جوڈیشری کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔

نئے عدالتی سال کے آغاز پر تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں ہزاروں مقدمات زیر التوا ہیں۔ گزشتہ سال ہائیکورٹ نے زیر التوا مقدمات کی تعداد 39 ہزار 73 سے کم کرکے 36 ہزار 702 تک پہنچا دی جبکہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں 5 لاکھ 27 ہزار 283 کیس نمٹائے گئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ شفاف اور بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے مختلف کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بار ایسوسی ایشنز اور وکلا کے تعاون کے بغیر عدالتی نظام کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا