پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا اعتراف

0
165

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، حالانکہ اس بحران میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

ہائی کمشنر کے مطابق پاکستان پہلے بھی خطرناک سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہو چکا ہے اور اب بھی یہی صورتحال درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تعلیم کے مختلف نظام اور آبادی میں تیزی سے اضافے کے باعث بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، تعلیمی شعبے میں فوری بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے تحت آئندہ سال بارشوں کی شدت میں 22 فیصد اضافہ متوقع ہے، جس کے باعث مزید مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا