مشرقی یروشلم کے مضافات میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ایمرجنسی سروس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک 50 سالہ شخص اور تین تقریباً 30 سالہ افراد شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے کئی کو موقع پر اور شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو “نیوٹرلائز” کردیا گیا، جبکہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق دو مشتبہ افراد کو ایک سیکیورٹی اہلکار نے موقع پر ہلاک کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں مغربی کنارے کے رہائشی تھے اور بس اسٹاپ پر فائرنگ کی۔
واقعے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو جائے وقوعہ پر پہنچے اور ہنگامی اجلاس کیا۔ حماس اور اسلامی جہاد نے ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن اسے اسرائیلی جارحیت کا “قدرتی ردعمل” قرار دیا۔ ماہرین کے مطابق اسرائیل اس کے جواب میں حملہ آوروں کے گھروں یا ان کے علاقوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔






