اشتہاری کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

0
122

فیصل آباد:تھانہ صدر پولیس کی ٹیم نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزم کی فائرنگ سے کانسٹیبل اشفاق احمد شہید ہوگیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی اور ملوث مجرمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں اور اہل خانہ کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی۔

سی پی او فیصل آباد کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا