پیرس: فرانسیسی وزیراعظم فرانسوا بائرو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے جس کے نتیجے میں حکومت گر گئی۔ یہ فرانس کی جمہوری تاریخ میں تیسری بار ہے کہ پارلیمنٹ کے عدم اعتماد سے حکومت ختم ہوئی۔
وزیر اعظم بائرو کو 364 ارکان میں صرف 194 ووٹ ملے۔ وہ مالی بحران کے حل کے لیے خود اعتماد کا ووٹ پیش کر چکے تھے، لیکن ناکامی ہوئی۔ عوامی تعطیلات ختم کرنا اور فلاحی اخراجات میں کمی بھی عدم اعتماد کی وجوہات تھیں۔ بائرو نے دسمبر 2024 میں عہدہ سنبھالا تھا۔
حکومت کے خاتمے پر اپوزیشن رہنما میریں لی پین نے نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سیاسی بحران نے یورپی یونین کی دوسری بڑی معیشت کو متاثر کیا اور صدر میکرون کے سیاسی مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ اب صدر کو نئے وزیراعظم کی تقرری یا انتخابات کے ذریعے بحران حل کرنا ہوگا۔ گزشتہ دو سال میں فرانس کے پانچ وزرائے اعظم آچکے ہیں، اور پارلیمنٹ میں واضح اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے قانون سازی میں مشکلات جاری ہیں۔





