ایشیا کپ 2025 کا آغاز، افتتاحی میچ میں آج افغانستان اور ہانگ کانگ آمنے سامنے

0
204

ابوظہبی — ایشیا کپ 2025 کا باقاعدہ آغاز آج ہو رہا ہے جس کے افتتاحی میچ میں افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ایونٹ کے پہلے ہی روز شائقین کرکٹ کو ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ افغانستان اور ہانگ کانگ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچ مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں، جن میں تین بار افغانستان اور دو بار ہانگ کانگ کو کامیابی ملی ہے۔

ابوظہبی کا کرکٹ گراؤنڈ افغانستان کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ یہاں کھیلے گئے 15 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 11 میں افغانستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی میدان پر افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ہونے والے واحد میچ میں افغانستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایشیا کپ 2025 ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جا رہا ہے جس میں کل 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ان ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا