دریائے ستلج بپھر گیا، کئی دیہات ڈوب گئے، فصلیں تباہ، ہزاروں لوگ بے گھر

0
166

بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کے بعد کئی دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں، کھڑی فصلیں تباہ اور ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے ہریکے اور فیروزپور میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کیا ہے۔

دریائے چناب میں پانی بڑھنے سے سیت پور میں سپر بند ٹوٹ گیا، جلالپور پیروالہ اور بستی سمون کے لوگ چھتوں پر محصور ہیں اور فوری ریسکیو کی اپیل کر رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع بھی سیلاب کے خطرے سے دوچار ہیں۔

سیلاب سے 42 لاکھ سے زائد لوگ متاثر، 21 لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقل، 417 ریلیف کیمپس اور 498 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ ڈیمز بھر چکے ہیں، 60 شہری جاں بحق اور ہزاروں افراد کا انخلا کیا گیا۔ مریم نواز کی ہدایت پر متاثرین کو ٹینٹ فراہم کیے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا