پنجاب میں گندم کے سٹاک ڈیکلیئر کرنے کیلئے 3 دن کی مہلت

0
200

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں سیلاب کے دوران گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ تین دن میں گندم کا اسٹاک ڈیکلیئر کرنے کی مہلت دی گئی، ورنہ قانونی کارروائی ہوگی، جبکہ رضاکارانہ اسٹاک ڈیکلیئر کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔

مریم نواز نے کہا کہ سیلاب کا فائدہ اٹھا کر مصنوعی قلت پیدا کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اور صوبے بھر میں گندم کے اسٹاک کی درست نشاندہی کی جائے۔ آٹے اور گندم کی قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور ہر دکان پر سرکاری نرخ نامہ نمایاں آویزاں ہوگا۔

سیلاب میں خانیوال میں گندم کے ضیاع پر برہمی ظاہر کی گئی اور ڈی جی فوڈ ڈیپارٹمنٹ سمیت متعلقہ عملہ معطل کر دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا