کراچی:بارش کے باعث آج تعلیمی ادارے بند، ڈاؤ یونیورسٹی کے امتحانات بھی ملتوی

0
61

کراچی: شہر قائد میں بارش کے پیشِ نظر آج تمام اسکول اور کالجز بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی کے مطابق اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی میں ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں، جن کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے کراچی کے مختلف علاقوں—ملیر، قائدآباد، شاہ فیصل کالونی، سرجانی ٹاؤن، صفورا، گلستانِ جوہر، سہراب گوٹھ، صدر، کلفٹن اور شاہراہ فیصل—میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا