جنرل ساحر شمشاد سے عراقی فضائی کے کمانڈر کی ملاقات

0
142

راولپنڈی: عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مہند غالب محمد راضی الاسدی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں عالمی اور علاقائی جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا اور دوطرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

عراقی کمانڈر نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ معیار، دہشت گردی کے خلاف قربانیوں اور علاقائی امن کے قیام کے لیے کوششوں کو سراہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا