دبئی/ممبئی: ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے اعلان کے بعد سے بھارتی شدت پسند حلقوں کی جانب سے پاک بھارت میچ کی مخالفت جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، شدید مخالفت کے باوجود درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تاکہ میچ پر پابندی لگائی جا سکے۔
تاہم سپریم کورٹ کے جسٹس جے کے مہیشوری اور وجے بشنوئی پر مشتمل بنچ نے اس معاملے کی سماعت کرنے سے انکار کر دیا اور ریمارکس دیے کہ “یہ صرف ایک میچ ہے”۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 14 ستمبر کو دبئی میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے دوسرے راؤنڈ اور فائنل میں رسائی کی صورت میں مزید مقابلے بھی متوقع ہیں۔