انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ،19 ہلاک

0
156

جکارتہ: انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی سمیت دو جزائر میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 19 افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتا ہو گئے۔

قومی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے ترجمان عبدالموہاری کے مطابق بالی کے 7 اضلاع ڈوب گئے جبکہ فلورز جزیرے میں بھی کئی علاقے شدید متاثر ہوئے۔ بالی میں 14 اور فلورز میں 5 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

اب تک 500 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ اسکولوں، دیہات کے ہالز اور مساجد کو عارضی پناہ گاہوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں مسلسل امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جمعے سے پیر تک مزید بارشوں کا امکان ہے، اس لیے ساحلی علاقوں کا رخ نہ کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں نومبر سے اپریل تک مون سون سیزن کے دوران اکثر سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور وبائی بیماریاں پھیلتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بارشوں کا دورانیہ اور شدت بڑھ گئی ہے جس سے تباہی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا