پی ٹی آئی کے سینیٹر مرزا محمد آفریدی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

0
58

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان مستعفی ہو گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے سینیٹ کی کامرس، صنعت و پیداوار، تعلیم، توانائی اور بین الصوبائی رابطہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔ سینیٹر مرزا آفریدی نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہو رہے ہیں اور یہ اقدام پارٹی کے حکم کی تعمیل کے طور پر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا