اسلام آباد:سینیٹ میں جادو ٹونے کی روک تھام سے متعلق فوجداری قوانین میں ترمیمی بل پیش کر دیا گیا۔
سینیٹر ثمینہ ممتاز کی جانب سے پیش کیے گئے بل کے مطابق، جو شخص جادو کرے یا اس کی تشہیر کرے گا اسے کم از کم 6 ماہ اور زیادہ سے زیادہ 7 سال قید کی سزا دی جا سکے گی۔ اس جرم کے مرتکب شخص پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جا سکے گا۔
بل میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ جرم ناقابلِ ضمانت ہوگا۔





