ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دبئی میں کھیلے جانے والے گروپ اے کے اس مقابلے میں کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم بڑا اسکور بنانے کی کوشش کرے گی تاکہ حریف کو دباؤ میں لایا جا سکے۔
اس میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، فخر زمان، سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔





