لاہور: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے نظرثانی بورڈ نے سزا پوری کرنے والے غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش کیے گئے 29 مرد اور 4 خواتین غیر ملکی قیدیوں پر غیر قانونی سرحد پار کرنے اور اسمگلنگ کے الزامات تھے۔ ان کا تعلق بھارت، افریقا، کینیا اور بنگلادیش سمیت مختلف ممالک سے ہے۔
سماعت کے موقع پر ایڈیشنل ہوم سیکرٹری جیل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور دیگر افسران بھی عدالت میں موجود تھے۔ عدالت نے قیدیوں کی سزا مکمل ہونے پر ان کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو انہیں اپنے اپنے ممالک واپس بھیجنے کی ہدایت کی۔
نظرثانی بورڈ نے مزید ہدایت دی کہ غیر ملکی قیدیوں کو دورانِ حراست بہتر خوراک اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔





