اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا میں گزشتہ دہائی کے دوران غیر ملکی ڈرامے یا فلمیں دیکھنے اور تقسیم کرنے پر بڑی تعداد میں لوگوں کو سزائے موت دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سخت ترین پابندیوں کا شکار شمالی کوریا کے شہریوں پر کووڈ کے بعد پھانسیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ نئے قوانین کے تحت خاص طور پر جنوبی کوریا کے ڈرامے دیکھنے والوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو عوام مزید جبر اور خوف کا شکار ہوں گے۔





