سکول پر بمباری، 19 طلبا ہلاک،22 زخمی

0
130

میانمار کی ریاست راکھائن میں اسکول پر فضائی حملے میں 15 سے 21 سال کے 19 طلبا جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔ مقامی باغی گروپ اراکان آرمی نے الزام عائد کیا کہ فوج نے کیوکتاؤ ٹاؤن شپ میں نجی اسکولوں پر 500 پاؤنڈ وزنی بم گرایا۔

یونیسیف نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا خمیازہ بچوں اور خاندانوں کو بھگتنا پڑا ہے۔ یاد رہے کہ 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد فوج اور اراکان آرمی کے درمیان جھڑپیں مسلسل جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا