ابوظبی میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے پانچویں میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 139 رنز بنائے۔
شمیم حسین 42 اور جاکر علی 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، دونوں نے 86 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔ کپتان لٹن داس نے 28 رنز اسکور کیے۔
سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا نے 2 جبکہ نوان تھوشارا اور دُشمانتا چمیرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔





