اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی قیادت کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں انہوں نے کہا کہ سول اور فوجی قیادت نے نماز جنازہ میں شرکت کی، لیکن پی ٹی آئی قیادت کی غیر حاضری سوالیہ نشان ہے۔
خواجہ آصف نے استفسار کیا کہ کیا تحریک انصاف شہدا کے ساتھ ہے یا ان بھارتی اسپانسرڈ قاتلوں کے ساتھ جنہوں نے ہمارے بیٹوں کی جان لی۔





