سیلاب پنجاب کے بعد تباہی مچانے سندھ میں داخل

0
174

پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلاب سندھ میں داخل ہوگیا، کندھکوٹ کے کچے کے تمام علاقے زیرِ آب آگئے اور شہروں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ ہزاروں ایکڑ فصلیں بھی متاثر ہوئیں جبکہ گڈو بیراج پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق گڈو بیراج پر ان فلو 544,658 اور آئوٹ فلو 514,051 کیوسک ہے، سکھر بیراج پر 470,580 اور 422,400 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج پر 262,509 اور 254,354 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیمیں پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 478 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، ریسکیو کیے گئے افراد کی مجموعی تعداد 6,860 تک پہنچ گئی۔ متاثرہ آبادی کو طبی سہولیات اور ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا