پشاور بورڈ کا انوکھا کارنامہ: طالبات فیل قرار

0
209

پشاور بورڈ نے گیارہویں جماعت کے نتائج جاری کر دیے، لیکن گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج فیز سیون کی تمام طالبات کو بائیولوجی پریکٹیکل میں فیل قرار دینا سوالیہ نشان بن گیا۔

طالبات اور والدین کے مطابق امتحان دینے کے باوجود انہیں غیر حاضر لکھ دیا گیا، حتیٰ کہ تھیوری میں 70 سے زائد نمبر لینے والی طالبات کو بھی پریکٹیکل میں فیل کر دیا گیا۔

نتائج پر شدید احتجاج کرتے ہوئے والدین اور طلبا نے شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس غلطی سے طالبات کی محنت اور مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا