ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دی ہے کہ 11 ستمبر صبح 9 سے 11 بجے تک کورٹ روم ون کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کی جائے اور اس کی کاپی انہیں فراہم کی جائے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور ان کے درمیان ماہرنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے کیس میں تلخ مکالمہ ہوا تھا جس کی فوٹیج ریکارڈ پر لانا ضروری ہے۔
ایمان مزاری نے اس مقصد کے لیے عدالت کو ایک یو ایس بی بھی جمع کروا دی ہے۔






