ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے راولپنڈی، تلہ گنگ اور اسلام آباد سے 4 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلئے جو شہریوں کو کمبوڈیا ملازمت کے جھانسے میں یرغمال بنانے، تشدد کرنے اور جبری مشقت کروانے میں ملوث تھے۔
گرفتار ملزمان علی حیدر، سمین حیات، عمر فاروق اور مزمل خان پر شہریوں سے فی کس 8 سے 10 لاکھ روپے وصول کرنے کا الزام ہے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔






