شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی اجلاس میں شرکت کریں گے

0
188

وزیرِاعظم شہباز شریف 15 ستمبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں اسرائیل کے حالیہ حملوں، غزہ پر قبضے، مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی آبادکاری اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی پر تبادلۂ خیال ہوگا۔

او آئی سی رکن ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ 14 ستمبر کو وزرائے خارجہ کا تیاری اجلاس منعقد ہوگا جس میں پاکستان کی نمائندگی ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا