پنجاب میں 3 ٹریفک حادثات، 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

0
169

پنجاب کے مختلف شہروں میں تین الگ الگ ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

جہانیاں میں نواحی اڈہ پر ویزوالا کے قریب رحیم یار خان سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس الٹ گئی۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گوجرخان میں جی ٹی روڈ پر وین اور ٹریلر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 4 زخمی اسپتال منتقل کیے گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں عمران رضا، فوزیہ بہرام اور علی عمران شامل ہیں۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ادھر چنیوٹ میں لاہور روڈ پر ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 ٹیم نے نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حادثات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا