عوام کی آواز دبائی جا رہی ہے مگر یہ نظام ختم ہوگا، سلمان اکرم راجہ

0
242

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عوام کی آواز کو دبا کر فسطائیت کا نظام قائم کیا گیا ہے، لیکن یہ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکے گا۔

گجرات کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کے حقوق کے لیے جیل میں بیٹھے ہیں، اور مشکل کی اس گھڑی میں اُن کے حکم کے مطابق عوام کے دکھ درد میں ساتھ کھڑے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، متاثرین کو خوراک اور ادویات کی ضرورت ہے، لیکن ہم سب مل کر اس مشکل کا مقابلہ کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پوری جماعت پرویز الہٰی کے ساتھ کھڑی ہے۔ “یہ نظام اپنے بوجھ تلے گرنے کو ہے، جھوٹ پامال ہوگا اور سچ کا بول بالا ہونے والا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ ملک میں اغوا اور تشدد کے بجائے پیار اور انصاف کے قانون کو نافذ کرنا ہوگا۔ عوام کو چاہیے کہ اپنے عزم میں کمی نہ آنے دیں، ان شاءاللہ پاکستان کو فلاح کی طرف لے کر جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا