جسٹس عائشہ ملک کے سکواڈ کو حادثہ،5اہلکار زخمی

0
179

لاہور میں کالا شاہ کاکو کے قریب سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک کے اسکواڈ کو حادثہ پیش آیا، ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹنے سے 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس میں ڈرائیور گاڑی کا توازن برقرار نہ رکھ سکا۔ زخمیوں میں عمر، عبداللہ اور مبشر شامل ہیں، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک حادثے میں محفوظ رہیں اور انہیں سیکیورٹی کے ہمراہ لاہور پہنچا دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا