ایشیا کپ 2025: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

0
302

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دبئی میں کھیلے گئے اس ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی لیکن قومی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 127 رنز بنا سکی۔ شاہین آفریدی نے سب سے بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے 16 گیندوں پر 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3 جبکہ بمراہ اور اکشر پٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹسمینوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور محض 16 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنا کر فتح حاصل کر لی۔ کپتان سوریا کمار یادیو 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جب کہ ابھیشک شرما اور تلک ورما نے 31، 31 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں صائم ایوب کے حصے میں آئیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں اب تک کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچز میں پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم کو برتری حاصل رہی ہے اور ایک بار پھر یہی روایت برقرار رہی۔ اس شکست کے بعد قومی ٹیم پر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ اگلے میچز میں بیٹنگ لائن کو بہتر کارکردگی دکھانی ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا