پیپلز پارٹی سندھ نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں روک دیں

0
185

کراچی: سیلابی صورتحال کے باعث پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے صوبے میں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ دریاؤں میں پانی کی صورتحال نارمل ہونے تک سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ سیلاب متاثرہ علاقوں اور کچے کے علاقوں کے عوام کی مدد کریں اور ریلیف کیمپس قائم کریں۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہر مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور سندھ حکومت الرٹ ہے، امید ہے پانی کا ریلہ خیریت سے گزر جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا