چیف جسٹس اسلام آباد ہا ئیکورٹ کیخلاف ہراسمنٹ کمیٹی میں شکایت جمع

0
153

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور ایمان مزاری ایڈووکیٹ کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے پر ایمان مزاری نے چیف جسٹس کے خلاف ہراسمنٹ کمیٹی میں باضابطہ شکایت جمع کرا دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی خواتین سے ہراسمنٹ کی انکوائری کمیٹی کی سربراہی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کر رہی ہیں، اور شکایت ان کے کورٹ ایسوسی ایٹ کو موصول ہو چکی ہے۔

شکایت میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف خواتین کے ہراسمنٹ سے تحفظ کے ایکٹ کے تحت انکوائری کی جائے اور یہ تعین کیا جائے کہ انہوں نے ایمان مزاری کے بارے میں صنفی اور دھمکی آمیز ریمارکس دیے۔

ایمان مزاری نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ معاملہ ہراسانی ثابت ہونے پر چیف جسٹس کے خلاف کارروائی کے لیے کیس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا