زہریلے دہی بھلے کھانے سے 2 افراد جاں بحق ،ایک کی حالت تشویشناک

0
131

لاہور: ہنجروال کے علاقے میں زہریلے دہی بھلے کھانے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک نوجوان کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہنجروال پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ڈی ایس پی عبداللہ جان اور ایس ایچ او عدیل انجم خود موقع پر موجود رہے اور حالات کا جائزہ لیا۔

ہلاک ہونے والوں میں 56 سالہ محمد اشرف اور 30 سالہ محمد سجاد شامل ہیں، جبکہ 24 سالہ علی شیر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہے۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ اس افسوسناک واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا