افغانیوں کو نکالنے سے دہشتگردی ختم نہیں ہوگی، عمران خان

0
192

کراچی میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے بعد علیمہ خان اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں اہم نکات بیان کیے۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن کے لیے افغانستان، مقامی قبائل اور حکومت کو ساتھ بیٹھنا ہوگا، افغان شہریوں کو پاکستان سے نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی کو بچوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی اور ان کا ملٹری ٹرائل چل رہا ہے۔

ان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ کے پی کے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز علی امین گنڈا پور کے ساتھ بیٹھیں، جبکہ محمود خان اچکزئی وفد کے ہمراہ افغانستان جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ووٹ چوری ہوا جس کی سزا آئین کے آرٹیکل 6 میں ہے، اور یہ بھی کہا کہ “ایک شخص نے اقتدار بڑھانے کے لیے پی ٹی آئی کو کرش کیا۔” عمران خان نے پشاور میں فوری جلسہ بلانے کی ہدایت بھی دی۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ توشہ خانہ 2 کیس میں گواہان پر سرکاری دباؤ ہے اور پراسیکیوشن قسطوں میں چل رہی ہے۔ ان کے مطابق “القادر کیس میں سات ماہ سے تاریخ ہی نہیں دی گئی۔” انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز جلد فکس کیے جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا