اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 17 ستمبر سے سہ ملکی دورے پر روانہ ہوں گے۔ وہ پہلے سعودی عرب جائیں گے جہاں سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ بعد ازاں برطانیہ روانہ ہوں گے اور وہاں حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
وزیراعظم 21 ستمبر کو امریکہ پہنچیں گے اور نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وہ 22 ستمبر کو فلسطین سے متعلق سربراہ کانفرنس اور 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم 27 ستمبر کو امریکہ سے روانہ ہوکر 29 ستمبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔





